Tinday ka kofty
ٹینڈے کے کوفتے:
اجزاء:
ٹینڈے کی سبزی ویسے تو مزیدار بنتی ہے لیکن بچوں کو کھانے میں اس کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا اور کچھ لوگ اس کو لیموں نچوڑ کر ذائقہ تبدیل کرنے کے لئے کھالیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ بچوں کو منفرد انداز میں یہ ٹینڈے کھلائے جائیں تو آج کی یہ شاندار ریسیپی بالکل آپ کے لیے ہے، اب نہ بچوں کو معلوم ہوگا اور نہ غذائیت میں کمی آئے گی۔
اجزاء:
ٹینڈے،
پیاز،
ہرا دھنیا،
لال مرچ پاؤڈر،
کالی مرچ،
خشخاش،
ہلدی،
دھنیا،
ہری مرچ،
آئل،
ثابت لال مرچ،
لیموں،
املی کا پیسٹ،
گرم مصالحہ،
پانی،
ٹماٹر،
دہی۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ٹینڈوں کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں اور انہیں باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں، ساتھ ہی آدھے کپ پانی کو شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
٭ اب ایک پیالے میں آدھا چمچ آئل، ہرا دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ، ہری مرچ کٹی ہوئی، خشخاش، نمک، دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس میں بلینڈ کیے ہوئے ٹینڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے کوفتے نما چھوٹی بالز تیار کرکے رکھ دیں۔
٭ اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اور ان چھوٹی بالز کو اتنا فرائی کریں کہ یہ ہلکی براؤن ہو جائیں۔
٭ اب کڑاہی میں آئل ڈال کر پیاز فرائی کریں، ٹماٹر، دھنیا، لال مرچ مرچ، املی کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس اور دہی ساتھ ہی شامل کرکے اس کی گریوی تیار کرلیں۔
٭ اب سالن کی گریوی میں ٹینڈے کے گول کوفتے جو ہاف فرائی ہیں ان کو ڈال کر اچھی طرح اس کو بھونیں اور 4 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ لیجیے ٹینڈے کے کوفتے بن کر تیار ہیں اب ان کو ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں
Comments
Post a Comment