نمکین گوشت بنانا: گوشت کو دھو کر ہانڈی میں بالکل ہلکی آنچ پہ رکھیں صرف لہسن ادرک اور نمک ملائیں حسب ذائقہ ۔ گوشت اپنا پانی چھوڑ کر اسی میں گل جائے گا گوشت کے ساتھ تھوڑی تھوڑی چربی ہوگی ہی اسی میں روسٹ بھی ہو جائے گی ۔ اگر آپ نے چربی ہٹا دی ہے تو پھر تھوڑا سا تیل ڈال دیں۔ مزے کی ہوتی ہے ویسے ہی کھائیں یا پلاو میں ڈالیں ۔
ہیک کے بغیر نرم اور مزیدار کلیجی بنانے کا طریقہ عیدالاضحیٰ کے دن کلیجی کا نا ہونا دسترخوان پر کھانوں کے نامکمل ہونے کا احساس دلاتا ہے لیکن مزیدار اور ہیک کے بغیر کلیجی بنانا بھی ایک مہارت ہے جس پر سب پورا نہیں اترتے۔ کچھ افراد کلیجی سخت ہوجانے یا اس میں سے ہیک آنے کی شکایت کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بغیر بو کے مزے دار نرم کلیجی بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔ فرائی کلیجی: ہیک یا ناگوار بو سے بچنے کیلئے کلیجی دھونے کا طریقے ایک کپ پانی میں 2 کھانے کے چمچ سرکہ ڈال کر 10 منٹ کے لیے کلیجی اس میں بھگو دیں، اس کے بعد پانی سے اسے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جائے۔ ہیک سے بچنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 2 چمچ لہسن کا پیسٹ کلیجی کی بوٹیوں پر لگائیں اور 10 منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ بنانے کا پہلا طریقہ کڑھائی میں اچھا خاصا تیل ڈال کر کلیجی فرائی کرلیں، بوٹیاں سرخ ہوجائیں تو تیل سے نکال لیں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، باریک کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں، ایک چمچ چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر لطف اٹھائیں۔ پکانے کا دوسرا طریقہ ایک کپ ...
Comments
Post a Comment